انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگز کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی رینکنگ میں 13 درجے بہتری حاصل کی اور 41 ویں نمبر پر جگہ بنائی۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے بہتری کے بعد 19 ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔
صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر منتقل ہوئے، اور محمد نواز کی پوزیشن پانچویں نمبر پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
ون ڈے فارمیٹ میں افغانستان کے راشد خان اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے سرفہرست ہیں، اور پاکستان کے ابرار احمد نویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سب سے آگے ہیں۔
ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔





