سوزوکی سوئفٹ خریدنااب آسان ہوگیا،شائقین کیلئے بڑی خبر

پاکستان میں نئی گاڑی خریدنا اب عام شہری کے لیے ایک خواب بن گیا ہے لیکن یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک دلچسپ آٹو فنانسنگ اسکیم “UBL Drive” متعارف کرادی ہے۔

اس اسکیم کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ماڈلز کو آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک حکام کے مطابق اس نئی اسکیم کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کم ماہانہ اقساط کے ذریعے نئی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کر سکیں۔

UBL Drive اسکیم کے تحت صارفین کو ریذیڈیول ویلیو کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ماہانہ قسط کم ہو جاتی ہے اور گاڑی کی ایک بڑی رقم فنانسنگ کی مدت کے اختتام پر ادا کی جاتی ہے۔

اس اسکیم میں سوزوکی سوئفٹ کے تمام مقبول ماڈلز شامل ہیں، جن میں سوئفٹ GL مینوئل، GL CVT اور GLX CVT شامل ہیں۔ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوزوکی سوئفٹ کی قیمتیں ماڈل کے حساب سے تقریباً 44 لاکھ 60 ہزار روپے سے 47 لاکھ 70 ہزار روپے تک ہیں، جبکہ ابتدائی ادائیگی 13 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹر سائیکل خریدنا ہوا آسان، ہنڈا ماڈلز بلا سود اقساط پر حاصل کریں

مثال کے طور پر، سوزوکی سوئفٹ GL مینوئل جس کی قیمت تقریباً 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہے، اس کیلئے صارف کو ابتدائی طور پر 13 لاکھ 44 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ باقی 29 لاکھ 91 ہزار روپے فنانسنگ کے ذریعے ادا کیے جا سکتے ہیں۔
عام فنانسنگ پلان میں اس ماڈل کی ماہانہ قسط تقریباً 1 لاکھ 3 ہزار روپے بنتی ہےجبکہ ریذیڈیول ویلیو پلان کے تحت یہی قسط کم ہو کر تقریباً 69 ہزار 567 روپے رہ جاتی ہے۔

اسی طرح سوئفٹ GL CVT کیلئے ابتدائی ادائیگی 15 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریذیڈیول ویلیو پلان میں ماہانہ قسط تقریباً 68 ہزار 711 روپے ہوگی۔ اعلیٰ ماڈل سوئفٹ GLX CVT کی ماہانہ قسط ریذیڈیول پلان کے تحت تقریباً 69 ہزار 128 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا نے قسطوں پر گاڑیوں کے حصول کے لیے نئی فنانسنگ اسکیم متعارف کرا دی

UBL نے واضح کیا ہے کہ معیاری فنانسنگ پلان میں ماہانہ اقساط نسبتاً زیادہ ہوتی ہیں، جبکہ ریذیڈیول ویلیو پلان صارفین کو کم ماہانہ قسط کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاہم مدت کے اختتام پر بڑی رقم ادا کرنا لازم ہوگا۔

بینک کے مطابق درخواستیں UBL Drive پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں اور یہ آفر محدود مدت اور مخصوص برانچز کیلئے دستیاب ہے۔

بینک نے صارفین کو یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتیں، فنانسنگ کی شرائط اور ماہانہ اقساط وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیںجبکہ تمام درخواستیں بینک کی کریڈٹ پالیسی اور دیگر شرائط و ضوابط کے مطابق منظور کی جائیں گی۔

Scroll to Top