وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ایک مرتبہ پھر شہرِ قائد کا رخ کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے ان کے دورے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جو حال ہی میں کراچی کا دورہ مکمل کر کے واپس گئے تھےکل ایک روزہ دورے پر دوبارہ کراچی پہنچیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد ریلی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن بلال محسود کی فاتحہ خوانی میں شرکت کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 8فروری کو ہونے والے احتجاج کی کال کس نے دی ؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
بلال محسود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ریلی کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو کراچی کے باغِ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد نہ ہو سکا جس سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خطاب کرنا تھا۔





