پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز میں کسی بھی قسم کی بندش سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
پی ٹی اے سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے 75 ممالک کے لیے ویزا اجراء عارضی طور پر معطل کر دیا
پی ٹی اے نے مزید کہا کہ روٹین سب میرین کیبل کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اتھارٹی نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔





