آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت تربت میں کیچ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، کسٹمز، ایف آئی اے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد ضلع کیچ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا، علاقائی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، منشیات کے خلاف اقدامات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی نقل و حرکت کے تدارک کے لیے مربوط حکمتِ عملی مرتب کرنا تھا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے تاکہ ضلع کیچ میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ کیچ کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے موثر اور کلیدی کردار ادا کریں۔





