سینئرصحافی حسن ایوب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جو اس وقت مؤقف اپنایا ہواہے اس سے لگ رہا ہے کہ وہ پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم )میں تبدیل ہونے جارہی ہے ۔
آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسن ایوب کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے خلاف بات ہو تو پشتون کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں ،سہیل آفریدی سے متعلق بات ہو تو کہتے ہیں کہ پشتونوں کو گالی نکال دی ہے۔پشتونوں کے وزیراعلی کے ساتھ یہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کم اور پشتون کارڈ کیلنے والی تحریک پی ٹی ایم زیادہ بن جائیگی۔
حسن ایوب نے کہاکہ ان کا یہ منصوبہ ہے کہ 8 فروری تک یہ بات اسٹیبلش کردی جائے کہ پشتونوں کے ساتھ بہت ظلم ہورہا ہے۔ یہ ایک انٹرنیشنل سازش چل رہی ہے جس میں دانستہ یاغیر دانستہ یا پھر اپنی سیاسی مفاد کیلئے پاکستان تحریک انصاف بھی آگ سے کھیلنا چاہ رہی ہے۔





