پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاورمیں ہوگا۔
اجلاس میں چاند کی رویت کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، جس کے باعث چاند کا نظر آنا مشکل ہونے کا امکان ہے۔ اس پیش گوئی کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک سے قبل کھجور کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر سال رمضان کے آغاز سے قبل منعقد کیا جاتا ہے تاکہ چاند کی درست رویت کا تعین کیا جا سکے اور رمضان کی صحیح تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔
اس اجلاس میں پاکستان بھر کے مختلف علماء اور ماہرین شریک ہوں گے، جو ملک بھر میں رمضان کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔