درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، کوسٹر ڈی آئی خان سے پشاور کی طرف جا رہی تھی۔
ایمرجنسی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو جائے حادثہ روانہ کیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں درہ آدم خیل ویلفیئر ہسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں دردناک حادثہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
زخمیوں میں بلال، سلیمان، بلال، ارسلان اور ظاہر خان شامل ہیں، حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت فی الحال تسلی بخش ہے اور انہیں اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔





