وفاقی وزارت صحت کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس میں کمی کا فیصلہ

وفاقی وزارت صحت نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس میں بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال سے فیس میں کمی کر کے 12 لاکھ روپے کر دی جائے گی، جبکہ اس سے قبل پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبہ سے سالانہ 30 لاکھ روپے تک فیس وصول کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق، ہائی پاور کمیٹی نے اس تجویز کو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو بھجوا دیا ہے۔ ہائی پاور کمیٹی وفاقی وزارتِ صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے افسران پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈا پور چند دنوں میں وزارت اعلی سے فارغ ہونے والے ہیں،ارباب خضر حیات کا بڑا دعوی

اس تجویز کی منظوری اسحاق ڈار سے حاصل ہونے کے بعد پی ایم ڈی سی کونسل سے بھی منظور کرائی جائے گی۔

وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو دو خطوط بھی ارسال کیے جا چکے ہیں۔

Scroll to Top