ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

پاکستان نے سعودی عرب کی کمپنی تکامول کے ساتھ اسکل ویریفکیشن پروگرام (ایس وی پی) کے نفاذ کے لیے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے جبکہ مملکت کی جانب سے یہ پروگرام یکم جولائی سے متعارف کرایا جا چکا ہے۔

اس پروگرام کے تحت سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند ہنرمند افراد، جن میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے شہری بھی شامل ہیں کو اپنی مہارت کی تصدیق تکامول کے ذریعے کروانا ہوگی۔ سعودی عرب میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے یہ اسکل ویریفکیشن لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک کی پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ذرائع کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے کے خواہشمند امیدواروں کو تکامول کے تحت ایس وی پی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ اس ٹیسٹ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کارکن مختلف پیشوں کے لیے مقررہ معیار پر پورا اترتے ہوں۔

نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این وی ٹی ٹی سی) اس پروگرام کے نفاذ میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل پیکجز مہنگے ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں

ایس وی پی میں شامل ہونے کے لیے امیدواروں کو تکامول کے آفیشل ایس وی پی انٹرنیشنل پورٹل پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ امیدوار اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات درج کرکے پروفائل مکمل کریں گے، اس کے بعد مہارت کی جانچ کے لیے تشخیصی مرکز، تجارت اور تاریخ کا انتخاب کیا جائے گا۔

رجسٹریشن کے بعد امیدوار رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں گے اور مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ تکامول اسکل تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس 50 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 14 ہزار 100 روپے بنتی ہے۔

امتحان کامیابی سے پاس کرنے والے امیدواروں کا نتیجہ اور اسکل ویریفکیشن سرٹیفکیٹ اسیسمنٹ کے 24 گھنٹے کے اندر آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے، جسے امیدوار بعد ازاں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top