ایپل کے آئی فون 18 سے متعلق لیک تفصیلات سامنے آ گئیں

ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 18 سے متعلق تازہ ترین تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود اکاؤنٹ ایپل حب نے ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کی، جس میں آئی فون 18 کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

لیک کے مطابق آئی فون 18 میں چار اہم فیچرز متوقع ہیں:

ڈیوائس کو 6.3 انچ اور 6.9 انچ کے دو مختلف ڈسپلے سائز میں پیش کیا جائے گا۔
فون میں ڈائنامک آئی لینڈ موجود نہیں ہوگی، جو گزشتہ ماڈلز کی ایک نمایاں خصوصیت تھی۔
فرنٹ کیمرا اوپر بائیں کونے میں نصب ہوگا۔
فون میں انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی کا فیچر موجود ہوگا، جس سے ڈیوائس کی سیکیورٹی اور یوزر تجربہ مزید بہتر ہو گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل آئی فون 18 کو جلد عالمی مارکیٹ میں متعارف کرائے گا۔ لیک سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں نئے تجربات کر رہی ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور جدید تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

ایپل کے آئی فون کی نئی رینج کے حوالے سے مزید سرکاری تفصیلات اور قیمتیں کمپنی کے آفیشل اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر مارکیٹ میں نیا فون سامنے آیا

دوسری جانب عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی مقبولیت کی تازہ درجہ بندی میں اس ہفتے بھی ون پلس نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چوتھی بار پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی بدستور فہرست میں سب سے آگے ہے، جبکہ سام سنگ گلیکسی اے 56 ایک بار پھر دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

حیران کن طور پرشیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا—جو اب تک باضابطہ طور پر متعارف بھی نہیں ہوا—طاقتور انٹری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

چوتھی پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے حاصل کی، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کے بعد شیاؤمی 17 پرو میکس چھٹے اور اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 17 آٹھویں نمبر پر ہے، جبکہ نئی انٹری کے طور پر شامل ہونے والا اور ابھی تک لانچ نہ ہونے والا پوکو ایف 8 پرو نویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

Scroll to Top