چند گاڑیوں کے ہمراہ، سرکاری پروٹوکول میں سہیل آفریدی ہری پور کی طرف روانہ

چند گاڑیوں کے ہمراہ، سرکاری پروٹوکول میں سہیل آفریدی ہری پور کی طرف روانہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے دورے کے لیے ہری پور کی جانب روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا سفر حطار انٹرچینج سے ریلی کی شکل میں شروع ہوگا۔

پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے موجود کارکنان کی تعداد انتہائی کم تھی۔ ذرائع کے مطابق استقبال کے لیے صرف 10 سے 12 گاڑیاں اور تقریباً 30 کارکنان موجود تھے، جو وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول میں شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ آج دورہ ہزارہ ڈویژن میں سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، جس کے دوران وہ مختلف علاقوں کا معائنہ کریں گے اور عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عوامی استقبال اور کارکنان کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، تاہم وزیر اعلیٰ کا سفر منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے

Scroll to Top