مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کی تقریب، تصاویر بھی سامنے آگئیں

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کی تقریب، تصاویر بھی سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز،جاتی امراء میں مہندی کی تقریب، 400 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات باقاعدہ شروع ہو گئی ہیں۔ شادی کے سلسلے کی پہلی تقریب مہندی کی تقریب گزشتہ روز جاتی امراء میں منعقد ہوئی، جس میں دولہا اور دلہن کے خاندان کے افراد، عزیز و اقارب اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں مشہور رقاص وہاب شاہ بھی مدعو تھے، جبکہ تقریب میں تقریباً 350 مہمانوں کی شرکت اور تواضع کا انتظام کیا گیا۔ شریف فیملی نے مہمانوں کے لیے روایتی اور دیسی پکوانوں کا اہتمام کیا، جن میں سوپ، چکن ڈمپورہ، دال گوشت، آلو گوشت، وائٹ رائس، باربی کیو، گاجر کا حلوہ اور دال کا حلوہ شامل تھے۔

جنید صفدر کی بارات آج 17 جنوری کو دوپہر ایک بجے لیک سٹی میں جائے گی۔ بارات میں شریف فیملی کے افراد کے ساتھ دلہن کے عزیز و اقارب کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اور اس کے لیے 400 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات میں شاندار انتظامات اور رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی سیاسی اور سماجی شخصیات میں خوشی کا سماں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور شریف خاندان کے افراد شادی کی خوشیوں میں شامل ہو کر دلہا اور دلہن کو مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ تقریب میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرنے والے روایتی کھانے اور موسیقی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس تقریب سے قبل شریف خاندان اور دلہن کے خاندان کے درمیان خوشیوں کا تبادلہ ہوا، اور شادی کی تقریبات کے دوران خصوصی طور پر شادی کے گہرے رشتے اور خاندانوں کی قربت کو اجاگر کیا گیا۔

Scroll to Top