عدلیہ سے مفرور، اشتہاری اور سزایافتہ عمر ایوب سٹریٹ مومنٹ میں منظرعام پر آگئے، میڈیا سے کیا گفتگو کی؟ جانئے

عدلیہ سے مفرور، اشتہاری اور سزایافتہ عمر ایوب سٹریٹ موومنٹ میں منظرعام پر آگئے، میڈیا سے کیا گفتگو کی؟ جانئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے دورے پر ہیں، جہاں مختلف مقامات پر پارٹی کارکنان اور عوام ان کا استقبال کر رہے ہیں۔

اس موقع پرپارٹی رہنما اور عدلیہ سے مفرور، اشتہاری اور سزایافتہ عمر ایوب خان بھی ریلی میں منظرعام پر آئے، جس نے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ عمر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سی ایم کے پی کے سہیل آفریدی آج ہزارہ میں پہنچ رہے ہیں، اور عمران خان کی قیادت میں ہماری سٹریٹ موومنٹ کا آغاز ہوا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عوام کس طرح محبت اور جوش و خروش کے ساتھ شامل ہو رہی ہے۔ یہ تاریخی موومنٹ انشاء اللہ یادگار ثابت ہوگی۔‘‘

پارٹی ذرائع کے مطابق اس ریلی کا مقصد عوامی رابطہ بڑھانا اور مقامی سطح پر پارٹی کی مقبولیت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ موومنٹ عوامی مسائل اور پارٹی کی حمایت کو عوام تک پہنچانے کے لیے اہم موقع فراہم کرے گی۔

سہیل آفریدی کی قیادت میں جاری یہ سٹریٹ مومنٹ، پارٹی کارکنان اور عوامی جوش و خروش کے باعث ہزارہ ڈویژن میں سیاسی سرگرمیوں کو نئی جہت دے رہی ہے، جبکہ عمر ایوب کی منظرعام پر آمد نے بھی میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔وزیراعلیٰ کی یہ سٹریٹ موومنٹ عوامی رابطے اور ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو مزید مضبوط کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، اور اسے ہزارہ ڈویژن میں عوام کی شرکت اور جوش و خروش کے ساتھ دیکھنے کی توقع ہے۔

اس دورے کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کو تیز کرنا ہے، جبکہ پارٹی کارکنان اور شہری وزیر اعلیٰ کے لیے ریلیوں اور استقبالیہ کا بھرپور انتظام کریں گے۔

Scroll to Top