حمد اللہ
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد کے موقع پر خواتین ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ کا راستہ روک لیا۔
مظاہرین نے “وی وانٹ جسٹس” کے نعرے لگائے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ڈاکٹر وردہ کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میرے میز پر پہنچ چکی ہے اور تمام شواہد کی روشنی میں ڈاکٹر واردہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ہری پورکے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا،وزیراعلی سہیل آفریدی کا جلسہ ناکام
احتجاج کے دوران پولیس نے مداخلت کی اور زبردستی روڈ کھلوایا جس کے بعد وزیر اعلیٰ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے میزائل چوک کی طرف روانہ ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ سے ڈاکٹر وردہ کیس کے حوالے سے سوال کرنے پر پولیس نے حافی کے ساتھ بدتمیزی کی اور موبائل فون کھینچنے کی کوشش کی۔





