کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی نائن فلور پر شدید آگ لگ گئی جس کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق آگ کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گل پلازہ میں تقریباً 1000 دکانیں موجود ہیں اور تنگ راستوں، آتش گیر سامان جیسے پلاسٹک فوم، کپڑا، قالین اور پرفیوم کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، متعدد دکانوں کا سامان جل گیا۔
فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیاں، واٹر باؤزر اور اسنارکلز موقع پر موجود ہیں، جبکہ اضافی وسائل کے لیے شہر بھر سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔
نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ ہے اور فائر بریگیڈ و ریسکیو 1122 واٹر کارپوریشن سے فوری مدد لے رہے ہیں۔
پلازہ میں ابھی بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ سے افسوسناک خبرآگئی ! 2 کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے
گل پلازہ ایک پرانی عمارت ہے، جس کی وجہ سے شدید آگ سے عمارت متاثر ہونے اور گرنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔





