مفت چیٹ جی پی ٹی ختم، صارفین کو اب کن مشکلات کا سامنا ہوگا؟ جانیے

اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کا پریمیم ورژن استعمال نہ کرنے والے صارفین کو جلد اشتہار دکھانا شروع کرے گا۔ کمپنی نے واضح کیا کہ یہ اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے دیے جانے والے جوابات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق اشتہارات صارفین کے موجودہ گفتگو سے متعلق سپانسرڈ مصنوعات یا خدمات کے تحت دکھائے جائیں گے اور واضح طور پر جواب سے الگ لیبل کیے جائیں گے۔ ابھی تک یہ اشتہارات متعارف نہیں کرائے گئے، لیکن آنے والے ہفتوں میں تجرباتی طور پر شروع کیے جائیں گے۔

اوپن اے آئی کے 80 کروڑ سے زائد صارفین میں سے زیادہ تر اسے مفت استعمال کرتے ہیں، اور کمپنی اس پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ اوپن اے آئی کی مالیت 500 ارب ڈالر ہے، لیکن اس کا خرچہ آمدنی سے کہیں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اسے مزید بزنس ماڈلز کی ضرورت ہے۔

اوپن اے آئی کی اپلیکیشنز سی ای او فجی سیمو نے کہا، “سب سے اہم بات یہ ہے کہ اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کو متاثر نہیں کریں گے۔”

کمپنی نے کہا کہ یہ اقدام اس کے اصل مشن یعنی انسانیت کو فائدہ پہنچانے والی اے آئی کی حمایت میں ہوگا۔ تاہم ماہرین کے مطابق ذاتی نوعیت کے اشتہارات متعارف کروانا اوپن اے آئی کے لیے ایک خطرناک راستہ ثابت ہو سکتا ہے، جیسا کہ پہلے سوشل میڈیا کمپنیوں نے اختیار کیا۔

تجزیہ کار پیڈی ہیرنگٹن نے کہا، “مفت خدمات کبھی واقعی مفت نہیں ہوتیں۔ جب سروس مفت ہو تو آپ خود ہی پروڈکٹ بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ، آڈیو اور ری ایکشنز: واٹس ایپ نے ایپل واچ کو زندگی دی

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے صارفین کے ردعمل کے حوالے سے کہا کہ بہت سے لوگ اے آئی استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن ادائیگی نہیں کرنا چاہتے، اس لیے اشتہارات کا یہ ماڈل کمپنی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

Scroll to Top