ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات، نقصانات اور ایرانی عوام پر لگائے جانے والے الزامات کے لیے امریکی صدر ذمہ دار ہیں۔
اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ حالیہ ایران مخالف فسادات میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے اور یہ کارروائیاں امریکی قیادت کی سازش کا حصہ تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کسی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا اور میں نے خود اپنے آپ کو اس سے روکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو سزائے موت دی جانی تھی لیکن یہ عمل نہیں ہوا جس کا اثر عالمی سیاست پر بھی پڑا۔
حالیہ دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے تعلقات میں سخت کشیدگی دیکھی گئی اور حالات ایسے دکھائی دے رہے تھے جیسے ممکنہ امریکی حملے کے خطرات موجود ہوں تاہم یہ ممکن نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے ایران کے جوابی حملے سے ڈر کر امریکی حملہ رکوایا، امریکی اخبار
یاد رہے امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کی ممکنہ تباہ کن جوابی کارروائی کے خوف کے باعث امریکا سے فوجی کارروائی ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔





