لاہور میں شریف فارمز جاتی امراء میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی اور ملکی و غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے، دلہا نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ دلہن شانزے علی پنک رنگ کے عروسی لباس میں جلوہ گر تھیں۔

تقریب کے دوران ساز و نواز کے دھنوں نے محفل میں رونق بڑھائی اور نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔

ولیمہ کے کارڈز نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے جاری کیے گئے تھے اور تقریب میں تقریباً 700 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی شاندار تیاری اور دیدہ زیب لباس کی وجہ سے تقریب میں توجہ کا مرکز رہیں جبکہ شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی ان کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کی تقریب، تصاویر بھی سامنے آگئیں

اس موقع پر اہم سیاسی شخصیات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





