موٹر سائیکل خریدنے کا خواب اب سود سے پاک آسان اقساط کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔
ہونڈا کے مقبول ماڈلز سی ڈی 70،سی جی 125 اور سی جی 150 بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط میں خریدے جا سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ سہولت صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے اور مقامی آٹو مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو حالیہ مہنگائی کے اثرات سے متاثر رہی ہے۔
بینک حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم میں سود نہیں لیا جائے گا، پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، یہ سہولت محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور موٹر سائیکل کی خریداری اسٹاک کی بنیاد پر ہوگی۔
قیمتوں کے حوالے سے ہونڈا سی ڈی 70 کی مجموعی قیمت 159,900 روپے ہے جسے صارفین تقریباً 26,650 روپے ماہانہ اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرحسی جی 125 اورسی جی 150 بھی بغیر سود اقساط کی سہولت کے تحت دستیاب ہیں جس سے صارفین کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: زبردست فیچرز کے ساتھ پاکستان میں سب سے کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی جیکو فائیو متعارف
یہ سکیم نہ صرف متوسط طبقے کے لیے مالی ریلیف فراہم کرے گی بلکہ موٹر سائیکل انڈسٹری میں بھی نئی جان ڈالے گی۔





