پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکی خاتون نے سب کچھ چھوڑ دیا، دوبارہ پاکستان آگئیں

امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

شوہر ساجد زیب نے اپنی بیوی کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ساجد زیب اور امریکی خاتون کی دوستی ایک سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی، دونوں نے گزشتہ سال شادی کی تھی، جس کے بعد امریکی خاتون پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔

گزشتہ سال جون میں امریکا سے پاکستان آنے والی 47 سالہ مینڈی نے اسلام قبول کر کے اپر دیر کے رہائشی ساجد زیب سے شادی کی تھی اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نام زلیخا رکھا گیا۔

امریکی خاتون 31 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے اپر دیر پہنچی تھیں۔

امریکی خاتون کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے عشیری درہ کی صدیقہ بانڈہ سے ہے، انہوں نے سادگی کے ساتھ پاکستانی رسم و رواج کے مطابق زندگی اختیار کی، وہ امریکا کی سول ایوی ایشن میں ملازمت کرتی ہیں۔

دوسری جانب ساجد زیب علاقے میں میڈیسن سٹور چلاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا جانے کے لیے شادی نہیں کی بلکہ یہ رشتہ سچی محبت کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔

شادی کے بعد امریکی خاتون اپنی ملازمت کے سلسلے میں واپس امریکا چلی گئی تھیں جو اب ایک بار پھر پاکستان آئی ہیں۔

ساجد زیب کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top