شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، یکم شعبان 21 جنوری متوقع ہے ۔
شعبان المعظم کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے، اور ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شعبان کا نیا چاند یکم شعبان 1447 ہجری بروز 21 جنوری 2026 کو متوقع ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر فہیم کے مطابق 19 جنوری کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی یہی پیش گوئی کی ہے کہ شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، اور یکم شعبان 21 جنوری کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں اور فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی، جس کے بعد رمضان المبارک کی تیاریوں کے لیے عوام کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔





