نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کیلئے سہیل آفریدی کی اہم ہدایت، کیا اعلان کر دیا؟ جانئے

نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کیلئے سہیل آفریدی کی اہم ہدایت، کیا اعلان کر دیا؟ جانئے

سہیل آفریدی کی ہنگامی ہدایت، نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن اور معاوضے کی ادائیگی ایک ہفتے میں مکمل کی جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضلع کرم کے قومی مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے میں نقل مکانی کرنے والے گھرانوں کی فلاح و بہبود کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہنگامی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کی رجسٹریشن ایک ہفتے کے اندر مکمل کی جائے تاکہ ہر مستحق گھرانے کو بروقت سہولیات اور معاوضے فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی بھی ایک ہفتے کے اندر یقینی بنائی جائے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کے مسائل کے حل کے لیے وہ خود جلد ضلع کرم کا دورہ کریں گے اور دکانوں اور دیگر اثاثوں کے معاوضوں کی ادائیگی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے جرگے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی تاخیر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن اور معاوضے کی تمام کارروائی شفاف انداز میں مکمل کی جائے تاکہ ہر مستحق تک حقوق پہنچ سکیں

یہ فیصلہ ضلع کرم میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک خوشخبری کے طور پر سامنے آیا ہے، اور مقامی عمائدین نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کو فوری عمل درآمد کے لیے سراہا۔

Scroll to Top