فارن فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی نے تاحال 21لاکھ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ کا حساب نہیں دیا،ملزمان میں عمران خان ، عارف نقوی ودیگر شامل

الیکشن کمیشن:سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےاراکین سے متعلق بڑی خبر آگئی

شیراز احمد شیرازی

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع کرنے کے بعد سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 32 ارکان کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر فوزیہ ارشد کی رکنیت بحال کی گئی ہےجبکہ قومی اسمبلی کے آٹھ ارکان اور پنجاب اسمبلی کے 14 ارکان کی رکنیت بھی بحال ہوئی ہے۔

اس طرح سندھ اسمبلی کے 4، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے ممبر محمد زرین خان مگسی کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ارکان مالی سال 2024-25 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد اپنی رکنیت کے اہل قرار پائے ہیں۔

Scroll to Top