اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسہ کیس اور دیگر آٹھ مقدمات میں عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
عدالت نے زرتاج گل کے سات مقدمات اور شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کے پانچ سے زائد کیسز میں ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کر دی ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا، تاہم تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : کابل میں چائنیز ریسٹورنٹ کے اندر دھماکہ ،متعدد ہلاک، حکام کی تصدیق
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد تھانوں میں پانچ یا اس سے زائد مقدمات درج ہیں۔





