ٹویوٹا کی گاڑی پر 25 لاکھ کا بڑا ڈسکاؤنٹ، اصل وجہ سامنے آ گئی

پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے معروف ویب سائیٹ پاک وہیلزکے بانی سنیل منج نے ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ایکا انٹرویو میں سنیل منج کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں کمی کے باعث تقریباً 15 لاکھ روپے کا فرق پڑا، جبکہ باقی 10 لاکھ روپے کمپنی نے اپنے مارجن سے کم کیے۔ ان کے مطابق ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں نمایاں کمی پر اس وقت ہر جگہ بحث جاری ہے۔

یاد رہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی مقبول آف روڈ ایس یو وی ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، جو حالیہ برسوں میں کسی بھی بڑی کار کمپنی کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی قیمت میں کمی قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے بڑا یاقوت دریافت،قیمت جان کر حیران ہوجائیں گے

قیمتوں میں کمی کے بعد ٹویوٹا فارچیونر جی کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فارچیونر وی کی قیمت میں 25 لاکھ 70 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Scroll to Top