خیبر پختونخوا پولیس میں سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جس کی منظوری وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے دی۔
اس سلسلے میں آئی جی خیبرپختونخوا کے دفتر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہےجس کے تحت تمام احکام فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔
جاری نوٹفیکیشن کے مطابق ذوالفقار علی تنولی جو قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ایچ آر اور ایم ڈیز کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے کو چیف پولیس آفیسر پشاور کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے بڑا یاقوت دریافت،قیمت جان کر حیران ہوجائیں گے
اس طرح ثناء اللہ جو تعیناتی کے منتظر تھےکو اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
طارق حبیب کواے آئی جی ،آئی اے بی خیبرپختونخوا کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد معروف کو جو اس سےقبل اے آئی جی ،آئی اے بی کے طور پر زمہ داریاں سرانجا م دے رہے کو ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ کی زمہ داریاں دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا کی گاڑی پر 25 لاکھ کا بڑا ڈسکاؤنٹ، اصل وجہ سامنے آ گئی
اسی طرح عبدالصمد کو ہنگو سے ضلع پولیس آفیسر ٹانک تعینات کیا گیا ہے، تعیناتی کے منتظرمحمد آصف کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ایچ آرخیبرپختونخوا کےایم ڈیز تعینات کیا گیا ۔
سابق ضلعی پویس آفیسر ٹانک شبیر حسین شاہ کا تبادلہ سی پی پشاور آفس کیا گیا۔اس طرح اسحاق گل کو سپرنٹنڈنٹ پولیس لیگل برانچ سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل لیگل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔





