محکمہ وائلڈ لائف حکومت خیبر پختونخواہ کی بڑی ناکامی ، دنیا میں ناپید (Endangered) برفانی چیتا دیر کی پہاڑیوں میں ہلاک

محکمہ وائلڈ لائف حکومت خیبر پختونخواہ کی بڑی ناکامی ، دنیا میں ناپید (Endangered) برفانی چیتا دیر کی پہاڑیوں میں ہلاک

لوئیر چترال، گرمُچشمہ میں برفانی چیتا ہلاک ! وحت، لوٹکوہ نالے سے برفانی چیتے کی لاش برآمد، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے نواحی علاقے گرم چشمہ کے علاقے وحت میں واقع لوٹکوہ نالے سے برفانی چیتے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس نے مقامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق، برفانی چیتے کی موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ اسی مقصد کے لیے لاش کو لوئر چترال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ متعلقہ محکمے کے ماہرین تفصیلی معائنہ کر سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ برفانی چیتے کی حفاظت کے لیے مقامی وائلڈ لائف ٹیمیں اور نگرانی کی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں تاکہ علاقے میں موجود دیگر جانوروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ واقعہ چترال میں برفانی چیتے کی نایاب اقسام کے تحفظ کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے، اور ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ مقامی اور صوبائی سطح پر فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔

Scroll to Top