راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر ناصر عباس کو سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن مقرر کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ معاملہ ریکارڈ پر رکھنا ضروری ہے اور سینیٹ کے رولز کے تحت انہیں قائد حزب اختلاف کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا عمل آئینی اور قانونی دائرہ کار کے مطابق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب شبلی فراز کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف شبلی فراز نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت کے لیے ناصر عباس کا انتخاب کیا گیا۔

سینیٹر ناصر عباس کی لیڈر اپوزیشن کے طور پر تعیناتی سے سینیٹ میں اپوزیشن کا کام موثر انداز میں جاری رکھنے کی توقع ہے، جبکہ اس فیصلے کو سیاسی حلقوں میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top