چیمپئینز ٹرافی،بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ تاخیر کا شکار

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا راولپنڈی میں ساتواں میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانا ہے جو بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے ڈیڑھ بجے ہونے والا ٹاس ابھی تک نہ ہوسکا۔ بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔

پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور بارش کے رکنے کا انتظار کیا جا رہاہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہے، دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر، نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کو شکست
Scroll to Top