غیر قانونی مقیم افغانوں کیخلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار، ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیے گئے

غیر قانونی مقیم افغانوں کیخلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار، ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیے گئے

کراچی، غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 7 گرفتار اور ٹرانزٹ کیمپ منتقل ،ضلع ساؤتھ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیاں جاری رکھیں، جس کے نتیجے میں آج 7 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں تاکہ غیر قانونی مقیم افراد کو قانون کے مطابق حراست میں لیا جا سکے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق آج کی کارروائی کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے 7 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں صالح محمد ولد محمد رزاق، نصیر احمد ولد فضل رحمان، اللہ نظر ولد محمد علی، قادر شاہ ولد احمد شاہ، حبیب اللہ ولد برکت علی، عبداللہ ولد آغا گل، اور محرم ولد محمد بخش شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد بغیر کسی شناختی دستاویز کے غیر قانونی طور پر مقیم پائے گئے۔ تمام افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیا گیا، جہاں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ کارروائی ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف جاری جامع آپریشنز کا حصہ ہے، جس کا مقصد قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا اور شہر میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔

Scroll to Top