شانگلہ،بشام میں افسوسناک واقعے پرشہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

ضلع شانگلہ کےعلاقے میں بشام دن دیہاڑے ایک شخص قتل،شہریوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےقراقرم ہائی وے بلاک کر دیا۔

آج بدھ کے روزنیشنل بینک بشام برانچ کے قریب دن دہاڑے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔واقعے کے فوری بعد مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اورایس ایچ اوبشام کے خلاف نعرے لگائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ دوسرا ایسا قتل ہے جو دو ماہ کے اندر مقامی پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا، اور دونوں واقعات میں ایک ہی طریقہ کار استعمال کیا گیا۔ ملزم جرم کے بعد فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندی پر، پہلی بار ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی

پولیس کے مطابق کچھ ماہ قبل بٹگرام کے پزنگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کیا گیا تھااور اس کے خاندان نے مبینہ طور پر انتقام کے طور پر اس شخص کوبشام میں آکر قتل کیا۔

مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی خیبرپختونخوا فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور مقامی پولیس کو شہریوں کی حفاظت میں ناکامی کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ مزید احتجاج جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top