ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آئی سی سی کا بنگلہ دیش کے حوالے سے بڑا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بورڈ کی میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اگر بنگلادیش بھارت نہیں گیا تو اس کی جگہ متبادل ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے بنگلادیش کو فیصلے پر نظرثانی کے لیے ایک دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ اپنا حتمی موقف پیش کر سکے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی اپنا موقف برقرار رکھا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے مودی حکومت کے حکم پر بنگلادیشی بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکال دیا تھا جس کے بعد بنگلادیش نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

بنگلادیش اس وقت ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہیں۔

Scroll to Top