عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلند سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 91 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,923 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9,100 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے پر پہنچ گئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7,802 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے کی سطح پر آ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 372 روپے اضافے کے بعد 10,275 روپے ہو گئی اور فی دس گرام چاندی 319 روپے بڑھ کر 8,809 روپے کی سطح پر آگئی۔





