پشاور: ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بی آر ٹی منصوبے میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

پشاور: پشاور میں بی آر ٹی منصوبے میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ تھم نہ سکا اور شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر اس منصوبے میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام کے مطابق شہر کے 10 مختلف سٹیشنز میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، جن پر تقریباً 70 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

پی ڈی اے کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سٹیشن سے باہر آنے والی ریمپ اور سیڑھیوں کو توڑا جا رہا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد بی آر ٹی منصوبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور عوام کے رش کو کم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ پہلے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر تبدیلیوں کا شکار ہو چکا ہے، اور اب ایک بار پھر شہری سہولت کے لئے اس میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

Scroll to Top