ای اسٹامپ پیپر کی قیمتوں کے متعلق حکومت کا فیصلہ جاری

اسلام آباد: حکومت نے ای اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد سائلین میں سخت ردعمل اور تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

حالیہ اعلان کے مطابق کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ طلاق کے لیے اسٹامپ پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے ہو گئی ہے۔

بچوں کے نئے اسکول میں داخلوں اور جاب کے لیے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن کے اسٹامپ پیپر کی فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی۔

پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ کے اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

مالیت کے لحاظ سے بھی نئی فیسیں مقرر کی گئی ہیں:

5 لاکھ روپے تک معاہدے کے لیے فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے
5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار روپے
ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ

یہ بھی پڑھیں : گاڑیوں کے شوق رکھنے والوں کے لیے HAVAL کی بڑی خوشخبری

پاور آف اٹارنی کے اسٹامپ پیپر کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اسٹامپ پیپر کے حصول کے لیے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سائلین نے اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اس بڑے اور اچانک اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ قدم عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔

Scroll to Top