رمضان کا چاند ایک ہی دن دیکھنے کی کوشش، ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کی خوشخبری

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ملک بھر میں ایک ہی دن ہوگا تمام مسلمان ایک ہی روز روزہ رکھیں گے۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے چاند کا فیصلہ کرنے کے لیے پشاور میں کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں رمضان کے آغاز اور عید کی یکسانیت کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں،

یہ بھی پڑھیں پشاور میں 28 فروری کو رمضان کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

 وہ اس بات پر خوش ہیں کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی کامیاب کوششوں سے یہ روایت برقرار رکھی جائے گی اور ایک ہی دن روزہ رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عید بھی ایک ہی دن منائی جائے۔

Scroll to Top