اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرط رکھ دی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی فیصلہ یا بات چیت کا آغاز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

کیا نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ ن کوئی فیصلہ کر سکتی ہے؟ کیا آصف زرداری یا بلاول کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کی پہلی شرط عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موقف کے بغیر کوئی سیاسی فیصلہ ناممکن ہے اور یہ ناسمجھی ہو گی کہ عمران خان کی شمولیت یا مشاورت کے بغیر کوئی بات آگے بڑھ سکے۔

انہوں نے مائنز اینڈ منرلز کے بل کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ بل میں صوبے کے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی میں پیدا ہونیوالے نومولود 5 بچوں کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی سمت سے بل میں ایسا عمل کیا جاتا ہے جو صوبے کے حقوق کو متاثر کرے تو پی ٹی آئی اسے منظور نہیں ہونے دے گی۔

اسد قیصر کے اس بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں اپنی بنیادی شرائط پر سختی سے قائم ہے اور حکومت کے ساتھ کسی بھی بات چیت میں بانی پارٹی کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔

Scroll to Top