کون سی موبائل سمز بند ہوں گی؟ پی ٹی اے نے تفصیلات بتا دیں

 پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے طویل عرصے سے غیر فعال موبائل سمز کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سمز بند کی جا سکتی ہیں جو گزشتہ 6 ماہ سے استعمال میں نہیں رہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل آپریٹرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ان سمز کو بند کریں جن پر 180 دن تک نہ کال کی گئی ہو، نہ پیغام بھیجا گیا ہو اور نہ ہی انٹرنیٹ استعمال کیا گیا ہو۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ غیر فعال سمز منقطع ہونے کے بعد وہی موبائل نمبر دوبارہ کسی دوسرے صارف کو الاٹ کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ نمبر دوبارہ جاری ہونے کے بعد سابق صارف اس پر کسی قسم کا قانونی دعویٰ نہیں کر سکے گا۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سمز کو فعال رکھیں اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال جاری رکھیں۔

Scroll to Top