موٹاپے سے پریشان؟ سردیوں میں وزن کم کرنے کے 3 آسان طریقے

موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے ماہرین نے موسم سرما میں وزن کم کرنے کے 3 آسان طریقے بتا دیے۔

اکثر افراد کا خیال ہوتا ہے کہ موسمِ سرما میں جسمانی سرگرمیوں میں کمی اور چکنائی سے بھرپور غذا کے باعث وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم ماہرینِ صحت اس تصور کو درست نہیں سمجھتے۔

ماہرین صحت کے مطابق موسمِ سرما درحقیقت وزن کم کرنے کے لیے ایک موزوں ترین موسم ہے اور اس کی تین بنیادی وجوہات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انسانی نظامِ ہاضمہ زیادہ مضبوط اور فعال ہو جاتا ہے جس کے باعث خوراک بہتر انداز میں ہضم ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مضبوط نظامِ ہاضمہ غذائی اجزاء کو چربی کی صورت میں ذخیرہ ہونے یا ضائع ہونے کے بجائے جسم میں مؤثر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ سرد موسم جسم میں تھرموجنیسیس کے عمل کو تیز کرتا ہے جس کے نتیجے میں جسم خود کو گرم رکھنے کے لیے اضافی کیلوریز جلاتا ہے جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھیرا کھانے سے موٹاپا اور شوگر کم ہوتا ہے یا نہیں؟ اہم تحقیق سامنے آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موسمِ سرما میں مناسب ڈائٹ پلان پر عمل کیا جائے تو وزن میں کمی کے نتائج مزید بہتر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسمی پھل، غذائیت سے بھرپور سبزیاں اور فائبر سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے کے عمل کو مؤثر انداز میں فروغ دیتی ہیں۔

Scroll to Top