جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں مکمل کردیئے

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے ۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس ، اسکالر شپس ، لیب ٹاپس ، آسان کاروبار کیلئے قرض چاہیں انہیں پیٹرول بم ، غلیلیں کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہیں

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کیلئے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں

Scroll to Top