پاکستانیوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

ڈیرہ بگٹی: ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس سے ملک میں توانائی کے شعبے میں امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک میں واقع تبری ون کنویں سے قدرتی گیس حاصل ہوئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے یہ ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں موجود ہیں، اور ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق یومیہ 6.5 سے 11 ملین مکعب فٹ (MMSCFD) تک گیس کا بہاؤ متوقع ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پیشرفت توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔

ماہرین توانائی کے مطابق اس دریافت سے نہ صرف ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ مقامی توانائی کے وسائل میں بھی اضافہ ہوگا، جو معیشت اور صنعتی ترقی کے لیے مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔

ماڑی انرجی لمیٹڈ نے مزید کہا کہ تبری ون کنویں کی اس دریافت کے بعد مزید تحقیقات اور کنویں کھودنے کے منصوبے زیر غور ہیں، تاکہ توانائی کے قومی ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے اور مقامی سطح پر توانائی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ دریافت ڈیرہ بگٹی میں توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس سے ملک کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ کتنے ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا؟جانئے

یاد رہے کہ اس پہلے کوہاٹ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ 3 ہزار 100 بیرل تیل حاصل ہوگا ،ضلع ہنگو سے بھی تیل وگیس کی مزید دریافت متوقع ہے۔

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں خوشخبری آئی ہے، کیونکہ کوہاٹ میں تیل و گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ او جی ڈی سی ایل (او جی ڈی سی ایل) اور پی پی ایل (پی پی ایل) نے ایک ماہ کے کم عرصے میں یہ تیسری اہم دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کوہاٹ کے بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل تیل اور یومیہ 81 لاکھ 85 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔ اس دریافت میں او جی ڈی سی ایل کی حصہ داری 65 فیصد، پی پی ایل 30 فیصد اور حکومت کی ہولڈنگ 5 فیصد ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق، نئے سال کے دوران خیبرپختونخوا میں تین اہم دریافتوں میں مجموعی طور پر 9,500 بیرل تیل اور 2 کروڑ 42 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوچکی ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top