خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ، دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ، دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں اور اس بارے دیگر تفصیلات کی رپورٹ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردی گئی جس کے مطابق دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

جبکہ اسی ضلع کے نشیبی علاقوں میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں ریکارڈ کی ہیں اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش دیر میں ہوئی ، بالائی دیر میں 61 ملی میٹر جبکہ نچلے علاقوں میں 48ملی میٹر بارش ریکارڈ

کی گئی ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کالام میں 46 ملی میٹر ، بالاکوٹ میں 45 ملی میٹر اور چراٹ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، اسی فہرست میں صوبائی دارالحکومت پشاور کا نام بھی آتا ہے، جہاائیر پورٹ کے قریب 41 ملی میٹر اور شہر میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔صوبہ کے بالائی علاقوں میں چترال، سیدو شریف اور پٹن میں 40 ملی میٹر، مِرخانی

اور باجوڑ میں 37 ، 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔ باچا خان ایئرپورٹ اور لنڈی کوتل میں 35 ملی میٹر، پاراچنار میں 31 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کوہاٹ 27 ملی میٹر، تخت بھائی 25 ملی میٹر اور بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، رسالپور اور مردان 12 ملی میٹر شامل ہیں۔ چترال، سکردو، استور اور دروش

میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
چترال میں 5.5 انچ، اسکردو میں 4.72 انچ، استور میں 3.93 انچ اور دروش میں 1.18 انچ برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

Scroll to Top