آزاد جموں و کشمیر کی وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، منجمد درجۂ حرارت اور دشوار گزار زمینی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے دستے دن رات سڑکوں کی بحالی، برف ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ موجود رہتے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
مقامی عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی، انتھک محنت اور بے لوث خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت ترین موسم میں بھی عوامی خدمت کو یقینی بنانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ پہچان اور قومی فخر ہے۔
شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہو گئی تھیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے تھے مگر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سڑکیں اور لنک روڈز بحال کر دیے۔
ایک طبی ایمرجنسی کے دوران ایک خاتون کو بروقت ریسکیو کرنا بھی پاک فوج کی عوام دوست خدمات کا روشن ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش، سیلاب یا برفباری مشکل گھڑی میں پاک فوج سب سے آگے
وادیٔ لیپہ کے باشندوں نے اس عزم اور خدمات پر پاک فوج کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے مسلح افواج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں قوم کے کام آتی ہیں۔





