ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں ایک عمارت میں شدید دھماکہ ہوا ہےجس میں جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک آٹھ منزلہ عمارت میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عمارت کی نچلی دو منزلیں تباہ ہو گئیں اور قریبی متعدد گاڑیاں اور دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی سرکاری ذرائع نے دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں کی ہےاور ناہی جانی نقصان کےمتعلق کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید معلومات کے لیے حکام کے بیانات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔





