دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئےبڑا ہدف

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کےلیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جہاں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا نے 76، عثمان خان نے 53 اور صائم ایوب نے 23 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریویئر بارٹلیٹ، میتھیو کنہیمین، شین ایبٹ، ایڈم زیمپا اور کوپر کونولی نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

Scroll to Top