محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت شدید کم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج کے موسم کی صورتحال بھی جاری کی ہےجس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہا۔
یہ بھی پڑھیں : سی ایس ایس کا امتحان دینے والوں کے لیے اہم ہدایت جاری
پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت شدید کم رہا، اور گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں آسمان جزوی ابر آلود رہا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ، گوپس منفی07، استور، کالام منفی06، مالم جبہ، سکردو منفی 04، زیارت منفی03، پاراچنار، ہنزہ، قلات میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کےعلاوہ اسلام آباد میں کم سے کم 5، کوئٹہ 2، ، مری 0، لاہور 7، کراچی 12، پشاور6، مظفر آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





