یورپی ملک نے شہریت کے حوالے سے بڑی سہولت فراہم کردی

یورپی ملک ہالینڈ میں شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکام نے 10 سالہ رہائش کی شرط ختم کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے اگرچہ دوہری شہریت کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم تارکینِ وطن کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ دیگر قوانین بدستور برقرار رہیں گے، لیکن اب ہالینڈ میں 10 سال مسلسل رہائش کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم ہالینڈ کے شہری جرمنی، بیلجیئم، فرانس اور برطانیہ کے شہریوں کی نسبت جلد اپنے ہالینڈ پاسپورٹ سے محروم نہیں ہوں گے۔ تاہم ہالینڈ میں نئے آنے والے افراد جو شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں اپنی موجودہ قومیت ترک کرنی ہوگی۔

عملی طور پر اب بھی ہالینڈ اور آسٹریا یورپی یونین کے وہ واحد ممالک ہیں جہاں دوہری شہریت کی اجازت نہیں دی جاتی۔ جرمنی نے حال ہی میں ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت جرمن شہری اپنی اصل قومیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق اصل ہالینڈ شہریوں کو ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے کی اجازت دینا جبکہ نئے شہریوں کو اس سہولت سے محروم رکھنا امتیازی رویہ ہو سکتا ہے۔

فلورنس میں واقع یورپی یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر مارٹن وِنک نے کہا ہے کہ قومیت کے قوانین میں تبدیلی کے لیے آئندہ حکومت کے منصوبے غیر واضح، اخلاقی طور پر متضاد اور عملی طور پر مشکل نظر آتے ہیں۔

امیگریشن وکیل جیریمی بیئرباخ کے مطابق اس پیش رفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی پناہ گزینوں کی ضروریات کے حوالے سے کوئی بڑی تبدیلی فی الحال متوقع نہیں ہے۔

Scroll to Top