حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،نوٹیفیکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،نوٹیفیکیشن جاری

 حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30پیسے اضافہ کر دیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ نرخ سے 11 روپے 30 پیسے زیادہ ہے۔

پیٹرول کی فی لٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے پر برقرار رہے گی۔

نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

Scroll to Top