آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق تازہ ترین آئی سی سی ریویو میں پونٹنگ نے کہا کہ ابھیشیک ایک ابھرتا ہوا اسٹار ہیں اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اسکورنگ چارٹس میں سب سے آگے رہ سکتے ہیں۔
رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں تجربے کی کمی بھی ایک مثبت پہلو ہے جو ان کے کھیل کو زیادہ خطرناک بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ ابھیشیک نہ صرف لیڈنگ رن اسکورر بن سکتے ہیں بلکہ ممکنہ طور پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی بھی بن جائیں گے۔
رکی پونٹنگنے مزید کہا کہ اگر ابھیشیک شرما ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو بھارت کے لیے ہرا دینا ہر ٹیم کے لیے مزید مشکل ہو جائے گا۔
یاد رہے ایونٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے جب کہ میگا ایونٹ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ پر سوالیہ نشان؟ ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل نیا تنازع کھڑا ہو گیا
میگا ایونٹ کے تمام میچز 8 مقامات پر کھیلے جائیں گے، بھارت میں 5 اور سری لنکا میں 3 مقامات پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔





